لاہور‘ توحید پارک میں کرنٹ لگنے سے 3بچیاں جاں بحق ‘ورثاء کا حکومت اور واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 24 جولائی 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) شاہدرہ کے علاقے توحید پارک میں کرنٹ لگنے سے تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں‘ورثاء کا حکومت اور واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘وزیر اعظم میاں نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبازشریف سے نوٹس لینے کا مطالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے توحید پار ک میں گلی میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے ایک خاندان کی 3بچیاں کرنٹ لگنے سے جھلس گئیں جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی تمام کوشش کے باوجود 3بچیاں دم توڑ گئیں جس پر اہل خانہ نے روڈ بلا ک کر کے حکومت اور واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :