آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر کرپشن کا خا تمہ اور احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘ جسٹس (ر)افتخارچودھری

موجودہ حالات میں حکومت بھی شفاف احتساب کیلئے تیار نہیں اور عوامی مسائل میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے قوم مایوسی کا شکار ہو چکی ہے‘گفتگو

اتوار 24 جولائی 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) پاکستان جسٹس ڈیمو کر یٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر)افتخارچودھری نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر کرپشن کا خاتمہ اور احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘ موجودہ حالات میں حکومت بھی شفاف احتساب کیلئے تیار نہیں اور عوامی مسائل میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے قوم مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو نی چاہیے اور پانامہ لیکس کے معاملے میں حکمرانوں کی کر پشن اوردیگر معاملات قوم کے سامنے آچکے ہیں اس لیے اب اس کی تحقیقات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کے معاملے پر کوئی مقدس گائے نہیں جنہوں نے بھی کر پشن کی ہے ان کے خلاف آئین وقانون کے مطابق ہر صورت کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے کیونکہ جب ملک میں آئین وقانون کی حکمران ہوگی تو کر پشن کر نیوالوں کو نہ صرف سزائیں ہوں گی بلکہ ملک سے ظلم اور ناانصافی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :