اگر اسٹیبلشمنٹ ملکی بہتری کیلئے کام کر یں تو ہم انکے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ‘ جہا نگیر خان ترین

دھاندلی ایک ”ہنر “بن چکا ہے شفاف انتخابات کیلئے حکمرانوں کی نیب کا ٹھیک ہونا ضروری ہے ‘نوازشریف نے اب آف شور کمپنیاں چھپائیں میر ی کمپنیاں ڈکلےئر شدہ ہیں ‘میں اپنی خوشی سے پارٹی پر پیسہ خر چ کر تاہوں ‘سیکرٹری جنر ل تحر یک انصاف کی گفتگو

اتوار 24 جولائی 2016 21:53

اگر اسٹیبلشمنٹ ملکی بہتری کیلئے کام کر یں تو ہم انکے ساتھ چلنے کو تیار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ دھاندلی ایک ”ہنر “بن چکا ہے شفاف انتخابات کیلئے حکمرانوں کی نیب کا ٹھیک ہونا ضروری ہے ‘نوازشریف نے اب آف شور کمپنیاں چھپائیں میر ی کمپنیاں ڈکلےئر شدہ ہیں ‘میں اپنی خوشی سے پارٹی پر پیسہ خر چ کر تاہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ آف شور کمپنی غلط نہیں ہوتی اصل بات ہے سر مائے کا قانونی اور غیر قانونی ہے ہم وزیر اعظم نوازشر یف یہ پوچھ رہے کہ انکے پاس آف شور کمپنیوں والا پیسہ کہاں سے آیا ؟مگر وہ پار لیمنٹ میں قوم کے سامنے جھوٹے بولتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ ملکی بہتری کیلئے کام کر یں تو ہم انکے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7اگست سے تحر یک احتساب کی حکمت عملی تر تیب دے رہے ہیں ملک کو کر پشن اور دیگر مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کر پشن بچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :