میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،

مجھ سے صوبے میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر میں نے کہا کہ ہم 100 فیصد تبدیلی نہیں لا سکے ہم نے 90 دن میں صوبے میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا ، اتنے تھوڑے وقت میں مکمل تبدیلی نہیں آ سکتی، اصلاحات لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے ‘ ہم نے اپنا 70 فیصد کام کر لیاہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر وضاحتی بیان

اتوار 24 جولائی 2016 21:53

میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ ہم نے 90 دن میں صوبے میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا مگر اتنے کم وقت میں 100 فیصد تبدیلی نہیں آ سکتی۔ اصلاحات لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے ‘ ہم نے اپنا 70 فیصد کام کر لیاہے۔ اتوا رکو پرویز خٹک نے گزشتہ روز کی نیوز کانفرنس پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجھ سے صوبے میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر میں نے کہا کہ ہم 100 فیصد تبدیلی نہیں لا سکے ہم نے 90 دن میں صوبے میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا اور اتنے تھوڑے وقت میں مکمل تبدیلی نہیں آ سکتی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اصلاحات لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم نے اپنا 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ تعلیم صحت اور پولیس کے نظام میں کافی بہتری آ چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ عمران خان اسپورٹس مین ہیں او روہ 100 فیصد نتائج چاہتے ہیں۔ مگر 100 فیصد نتائج تو امریکہ میں بھی حاصل نہیں ہو سکتے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ عمران خان کے دئیے گئے اہداف حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :