لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت دیکھیں ‘ کراچی کو پیپلز پارٹی نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 24 جولائی 2016 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت دیکھیں ‘ کراچی کو پیپلز پارٹی نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کی حالت دیکھیں ۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دی اہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بدترین شکت نے پیپلز پارٹی اور لطیف کھوسہ کو بدحواس کر دیا ہے۔ وہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کریں پھر کوئی بات کریں۔