آصف زرداری کا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

اتوار 24 جولائی 2016 21:47

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) دبئی میں موجود پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں آصف زرداری نے عشائیہ دیا جس میں بلاول بھٹو، فریال تالپور، شرجیل میمن، رحمان ملک اور دوسرے رہنماؤں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیپلزپارٹی کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری کی جانب سے پارٹی قیادت کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع‘ سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں‘ پانامہ لیکس اور کشمیر الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، فریال تالپور اور پارٹی کے قانونی مشیر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :