(ن) لیگ کے ٹی اوآرز اپوزیشن کو کسی صورت قبول نہیں‘ (ن) لیگ احتساب کے قیام اور کر پشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں حکمران ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کے ایجنڈے پر قائم ہے ‘پار لیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہے اور آئندہ بھی رہیں گی ‘وہ وقت بھی آئیگا جب اپوزیشن بھی سڑکوں پر متحد نظر آئیگی‘ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی کا انٹرویو

اتوار 24 جولائی 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے ٹی اوآرز اپوزیشن کو کسی صورت قبول نہیں کیونکہ (ن) لیگ احتساب کے قیام اور کر پشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں حکمران ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کے ایجنڈے پر قائم ہے ‘پار لیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہے اور آئندہ بھی رہیں گی ‘وہ وقت بھی آئیگا جب اپوزیشن بھی سڑکوں پر متحد نظر آئیگی ۔

(جاری ہے)

اتوا ر کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ پہلے دن سے ٹی اوآرز کے معاملے میں سنجیدہ نہیں اس لیے میں سمجھتاہوں کہ پار لیمانی کمیٹی مر دہ گھوڑا ہے اوراپوزیشن (ن) لیگ کے کر پشن بچاؤ پر مبنی ٹی اور آرز کو کسی صورت قبول نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا مشن ملک میں جمہو ریت یا حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور احتساب کا قیام چاہتی ہے اور جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ ان حکمرانوں کی پالیسوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکا ر ہی رہیگی ۔