پارلیمانی پارٹی نے مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ‘ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے

مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی خود کو وزیر اعظم بنائے جانے بارے خبروں کی تردید

اتوار 24 جولائی 2016 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ‘ بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبر بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ اتوار کو راجہ فاروق حیدر نے انہیں وزیر اعظم بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے مجھے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

بعض ٹی وی چینلز پ چلنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کا اختیار مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے۔ اس سے قبل جب راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کی خبریں سامنے آئیں تو وفاقی حلقوں کی جانب سے اظہار ناپسندیدگی کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھاکہ راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کیے جانے کے حوالے سے ٹی وی پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نوازشریف کے پاس ہے ۔بعد ازاں راجہ فاروق حیدر نے اپنے وزیراعظم نامزد کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ۔

متعلقہ عنوان :