جھنگ ‘ کرنٹ لگنے سے 2روز میں 8 افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام مچ گیا

کہیں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ سو کے وی کی مین تاروں نے ماں بیٹے کی جان لے لی تو کہیں ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹکی ننگی تاروں سے کمسن بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

اتوار 24 جولائی 2016 21:46

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء)جھنگ میں واپڈا اہلکاروں کی نا اہلی کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 روز میں 8افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،کہیں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ سو کے وی کی مین تاروں نے ماں بیٹے کی جان لے لی تو کہیں ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹکی ننگی تاروں سے کمسن بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی ایسی نا اہلی سے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت 8 جانیں لقمہ اجل بن گئیں، دارالسکینہ روڈ پر میجر کالونی میں 40سالہ خالدہ بی بی اور اسکا 10 سالہ بیٹا عبداللہ گھر کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ سو کے وی کی مین لائن میں کرنٹ Aنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے تو اہلِ علاقہ میں کہرام بھرپا ہوگیا۔

بیگ کالونی میں کرنٹ لگنے سے 10سالہ تنویر جاں بحق جبکہ فیض آباد میں 9 سالہ عمیر‘جھنگ منڈی شاہ جیونہ میں افضل خاناور غازی آباد میں جہانگیر ٹیوب ویل میں کرنٹ آجانے سے جاں بحق ہوا۔ موضع بخشہ بلوچاں میں 25سالہ سمیرا بی بی ،رسول آباد میں ممتاز حسین ہلاک ہوگیا، ان سب ہلاکتوں کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔