Live Updates

پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹا زہر یلا پر وپگنڈہ کیا جا رہا ہے ٹانگیں مت کھینچو ہم گرے تو تم بھی گر جا ؤ گے‘خواجہ سعد رفیق

رونا کس بات کا ہے بھائی ملک کو آگے جانے دو‘جاؤجاجا کر خیبر پختونخوا میں کام کرو، کراچی میں کام کرو‘:صرف گالیاں دوگے‘ جھوٹ بولوگے تو لوگ ساتھ نہیں دینگے‘ عمران خان کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کچھ نہیں ملا‘ہمیں بلاول بھٹو اور عمران خان ہمیں گالیاں دیتے رہے ہیں اگر گالیاں نہ دیتے تو انکو دو سٹیں زیادہ مل جاتی ‘جمہوریت مضبوط ہوگی توسیاسی جماعتوں پرخاندانی اجارہ داری ختم ہوجائیگی‘4سے6آمریت کادودھ پینے والے ”بلے ”ٹی وی اسکرین میں گھسے ہوئے ہیں یہ لڑائی کروانا چاہتے ہیں،مگر انشا اللہ لڑائی نہیں ہوگی‘عمران خان اور بلاول بھٹو نے مقابلہ کر نا تو طر یقہ ہم بتاتے ہیں دونوں نے آزاد کشمیر میں زہر یلی مہم چلائی مگر عوام نے انکو مسترد کر دیا ‘ایک سیاسی جماعت کے لوگ ”کالی عینکیں “لگا کر ماڈلنگ کرتے ہیں ‘ملک میں تبدیلی دھر نوں سے نہیں ووٹ کے ذریعے ہی آئیگی‘ پاکستان میں عوام نے4مارشل لاؤں کو بھگایا ہے ہم پاکستان میں بھی تر کی جیسی جمہو ریت چاہتے ہیں‘ لاہور میں گفتگو

اتوار 24 جولائی 2016 20:38

پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹا زہر یلا پر وپگنڈہ کیا جا رہا ہے ٹانگیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹا زہر یلا پر وپگنڈہ کیا جا رہا ہے ٹانگیں مت کھینچو ہم گرے تو تم بھی گر جا ؤگے‘ رونا کس بات کا ہے بھائی ملک کو آگے جانے دو‘جاؤجاجا کر خیبر پختونخوا میں کام کرو، کراچی میں کام کرو‘:صرف گالیاں دوگے،جھوٹ بولوگے تو لوگ آپ کاساتھ نہیں دینگے‘ عمران خان کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کچھ نہیں ملا‘ہمیں بلاول بھٹو اور عمران خان ہمیں گالیاں دیتے رہے ہیں اگر گالیاں نہ دیتے تو انکو دو سٹیں زیادہ مل جاتی ‘جمہوریت مضبوط ہوگی توسیاسی جماعتوں پرخاندانی اجارہ داری ختم ہوجائیگی‘4سے6آمریت کادودھ پینے والے ”بلے ”ٹی وی اسکرین میں گھسے ہوئے ہیں یہ لڑائی کروانا چاہتے ہیں،مگر انشا اللہ لڑائی نہیں ہوگی‘کہتے ہیں احتجاج کریں گے،احتجاج کس بات پرکرو گے؟کیا احتجاج اس بات پر کرو گے کہ مری ہوئی ریلویزندہ ہوگئی ہے؟کیا یہ ماتم کروگے ر ینجرزآپریشن کیبعد کراچی کا امن واپس آرہا ہے؟زرداری صاحب نے5سال حکومت کی،کیوں سوات کے اندر بڑاآپریشن شروع نہیں ہوا‘عمران خان اور بلاول بھٹو نے مقابلہ کر نا تو طر یقہ ہم بتاتے ہیں دونوں نے آزاد کشمیر میں زہر یلی مہم چلائی مگر عوام نے انکو مسترد کر دیا ‘ایک سیاسی جماعت کے لوگ ”کالی عینکیں “لگا کر ماڈلنگ کرتے ہیں ‘ملک میں تبدیلی دھر نوں سے نہیں ووٹ کے ذریعے ہی آئیگی‘ پاکستان میں عوام نے4مارشل لاؤں کو بھگایا ہے ہم پاکستان میں بھی تر کی جیسی جمہو ریت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ (ن) لیگ کے ساتھ ہیں اور کشمیر ی عوام حکومت کی پالیسوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کسی پر تنقید کر نے یا دھر نوں کی وجہ سے نہیں صرف کام کی وجہ سے دیتے ہیں اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان اور بلاول بھٹوعوامی مسائل کے حل پر بات کر نے کی بجائے (ن) لیگ کے بارے میں بھی زہر یلی مہم چلاتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں41میں سے32سیٹیں جتنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ہمیں دو تہائی سے بھی زائد سٹیں ملی ہیں اور ہم وہاں پر مضبوط حکومت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹا زہر یلا پر وپگنڈہ کیا جا رہا ہے عمران خان کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کچھ نہیں ملا کیونکہ وہ جھوٹ بولتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ جماعت جو وارثات میں قیادت ملتی ہے اور پوری سانسیں پھیلا کر بھی پیپلزپارٹی والوں کو بھی کچھ نہیں ملا وہ حکومت پر تنقید کر کے کشمیر یوں کو بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم جمہوریت سے عشق کر تی ہے ہم نے مارشل لاء کا مقابلہ کیا اور اپنی جوانی جیل میں گزاری ہے ملک کی بنیاد جمہو ریت ہے مگر4بار جمہو ریت ختم کی گئی ہے اور اگر خدانخواستہ یہ مصنوعی قیادتوں نے ایسا ہی رویہ رکھا تو جمہو ریت مضبوط نہیں ہوگی اگر جمہو ریت قائم رہیگی تو سیاسی جماعتوں میں سیاسی اجارہ داری ختم ہو جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ آدم خود چوہے خیبر پختونخواہ میں عمران خان اور حکومت کا منہ چڑھاتے ہیں 90دنوں میں تبدیلی کی بات کر نیوالے وزیر اعلی کے پی کے آج پانچ سالوں میں تبدیلی نہ لانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام نے4مارشل لاؤں کو بھگایا ہے ہم پاکستان میں بھی تر کی جیسی جمہو ریت چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات