پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی ہر گزجمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ حکمرانوں کو کرپشن اور عوام پر مہنگائی بم برسانے کی کھلی چھوٹ دیدی جائے‘ انٹر ویو

اتوار 24 جولائی 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے سے بھی گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘پیپلز پارٹی ہر گزجمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ حکمرانوں کو کرپشن اور عوام پر مہنگائی بم برسانے کی کھلی چھوٹ دیدی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کرپشن کرکے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے حکمران پانامہ لیکس سے پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور اسے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموشی سے نہیں بیٹھے گی اور اگر حکمران پانامہ لیکس کے معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے رہے توپیپلزپارٹی کے پاس عوامی طاقت موجود ہے ہم بھی سڑکوں پر آنے سے گر یز نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام بد حال ہو چکے ہیں ، غریب کو پینے کا صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں جبکہ حکمرانوں کو 200ارب سے میٹرو ٹرین چلانے کی فکر ہے ۔