برطانوی ماہرین نے اسٹرابری کوسرطان سمیت دیگرمہلک امراض کے خلاف موٴثر قرار دیدیا

اتوار 24 جولائی 2016 20:25

برطانوی ماہرین نے اسٹرابری کوسرطان سمیت دیگرمہلک امراض کے خلاف موٴثر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) برطانوی ماہرین نے اسٹرابری کوسرطان سمیت دیگرمہلک امراض کے خلاف موٴثر قرار دیدیا، برطانوی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق اسٹرابری جو بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف سرطان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ عمر کے ساتھ ساتھ لاحق نابینا پن کو بھی روکنا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اسٹرابری میں نارنجییوں کے برابر وٹامن سی پایا جاتا ہے ،اس میں موجود فائٹونیوٹریئنٹس صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتے ہیں، اسی بنیاد پر اسٹرابری کو دل کا محافظ، جلن سے بچانے والا پھل اور سب سے بڑھ کر سرطان کو روکنے والی جادوئی نعمت قرار دیا جاسکتا ہے۔ اسٹرابیری حیرت انگیز خواص سے بھرپور پھل ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس پھل کا غذا میں استعمال بڑھا کر مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :