نیپالی وزیراعظم کھادجہ پرساد اولی مستعفی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 20:25

نیپالی وزیراعظم کھادجہ پرساد اولی مستعفی

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) نیپال کے وزیراعظم کھادجہ پرساد اولی مستعفی ہو گئے ہیں۔ کھادجہ پرساد اولی کو پارٹی میں اکثریت حاصل نہ رہی تھی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کھادجہ پرساد اولی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے چند لمحے قبل ہی مستعفی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں آنے سے پہلے ہی صدر کو اپنا استعفی پیش کر چکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :