پشاور پولیس کی غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن ،گرفتار مہاجرین کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

اتوار 24 جولائی 2016 20:09

پشاور پولیس کی غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن ،گرفتار مہاجرین کا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) کچھ عرصہ قبل حالات کشید گی ہونے پر پاک افغان بارڈر کی بند ش کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف خصوصی کمپائن کرتے ہوئے ان گرفتار افغان مہاجرین کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں سینکڑو ں افغان مہاجرین مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے جس کی بدولت جرائم میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور رواں سال کے دوران تقریبا 8600 وہ افغان مہاجرین گرفتار کئے ہے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغا ن بارڈر پر حالات کشیدہ ہونے پر بارڈر بند ہونے کے بعد پشاور پولیس نے بغیر دستاویزات غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف خصوصی کمپائن کرتے ہوئے ان گرفتار افغان مہاجرین کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں سینکڑوں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین چوری ،ڈکیتی ،راہزنی سیمت دیگر سٹریٹ کرائم میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا اور ان کے گروہوں کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی جس کی بدولت پشاور میں گزشتہ سا ل کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور رواں سال کے دوران ضلع بھر میں تقریبا 8600 وہ افغان مہاجرین گرفتار کئے گئے ہیں جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھے اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے پشاور پولیس کو سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے پاس دستاویزات ہوں اور قانونی طورپر رہائش پذیر ہو ں ان شریف افغانیوں کو بے جاتنگ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :