ملتان میٹرو بس روٹ کے نادرن بائی پاس چوک پر پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ ایاز) نے نئے طرز کے فوارے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا

اتوار 24 جولائی 2016 20:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) ملتان میٹرو بس روٹ کے نادرن بائی پاس چوک پر پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ ایاز) نے نئے طرز کے فوارے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کشادہ چوک پر لگنے والے فوارے کا قطر 25 فٹ ہوگا جس کے پانی کی اچھال آبشار کی طرح خوبصورت نظر آئے گی۔ اس کے علاوہ فوارے کے اطراف میں لینڈ سکیپنگ کی جائے گی اور اعلیٰ کوالٹی کے پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ یہ فوارہ 14 اگست سے قبل فعال کر دیا جائے گا۔پی ایچ اے نے میٹرو بس روٹ کی لینڈ سکیپنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔ جنرل بس سٹینڈ کے سامنے میٹرو بس فلائی اوور کے 30 سپین میں مٹی کی بھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس پر آج سوموار سے شجرکاری شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جناح پارک اور میٹرو بس ٹریک کے درمیان کے ایریا کی لیولنگ کا کام بھی جاری ہے تاکہ اس جگہ کو خوبصورت گرین بیلٹ میں تبدیل کیا جا سکے۔ پی ایچ اے نے وہاڑی چوک کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :