مقامی تجارتی ادارے ہی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان کے صنعتی وتجارتی ادارے ملک کے کسی شہر کی فیکٹریوں سے کم نہیں، سینئر سیاستدان جاویدہاشمی کا فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 24 جولائی 2016 20:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مقامی تجارتی ادارے ہی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔کامیاب تجارت اور معیشت کی ترقی حکومتی پالیسیوں پر منحصر ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تاجر چوہدری فاروق بُندا،چوہدری حفیظ بُندا کی جانب سے نشاط روڈ لوہار مارکیٹ میں قائم کردہ جنوبی پنجاب کی باقاعدہ پہلی مقامی پائپ فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اس طرز کی فیکٹری کا قیام خوش آئند ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے بھی ملکی معیشت کی ترقی میں جنوبی پنجاب کا اہم کردار اور حصہ ہے ۔ اس موقع پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان کے صنعتی وتجارتی ادارے ملک کے کسی شہر کی فیکٹریوں سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی میں ملتان کا ایک منفرد نام ہے اور لوہا مارکیٹ کی پورے جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں اپنی شناخت ہے ۔

اور اب اس میں اس طرز کی پائپ فیکٹری کا قیام خطے کے لئے نعمت ہے ۔اس سے جہاں معاشی ترقی ہوگی وہاں بے شمار لوگوں کو روز گار مہیا ہوگا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی ، مخدوم جاوید ہاشمی ، احمد مجتبیٰ گیلانی ، ڈاکٹر جاوید اختر، سید یوسف شاہ ، چوہدری فاروق بُندا،چوہدری حفیظ بُندا نے مشینری کا بٹن دبا کر فیکٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا اور دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :