لنڈی کوتل ،خاصہ دار اور لیویز فورس کی کارروائی ، افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 1324 غیر ملکی موبائل برآمد

اتوار 24 جولائی 2016 20:06

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پر خاصہ دار اور لیویز فورس نے تلاشی کے دوران افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 1324عدد غیر ملکی موبائل سیٹ برآمد کر کے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مچنی چیک پوسٹ پر صوبیدار حکمت خان افریدی نے لیویز اور خاصہ دار فورس کے ہمراہ تلاشی کے کے دوران افغانستان سے انے والے ٹرک kbl39587سے 1324عدد موبائل برامد کرکے ٹرک کے ڈرائیور منظور سکنہ جلال اباد کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیاجہا ں ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ مچنی چیک پوسٹ پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :