وزیراعظم کا لاہو رمیں بجلی کی تار گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار ‘ و زیر مملکت عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 24 جولائی 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے لاہو رمیں بجلی کی تار پانی میں گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ‘ و زیر مملکت عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اتوارا کو وزیر اعظم نے لاہور میں بجلی کے تار پانی میں گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا او ر غفلت برتنے پر متعلقہ حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر مملکت عابد شیر علی کو لاہو رپہنچ کر متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ عابد شیر علی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے وہ متاثرہ افراد کے لواحقین سے بھی ملیں گے اور وزیر اعظم کی طرف سے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور کے نشتر ٹاؤن میں بجلی کا تار ٹوٹنے سے محمد عظیم اور کنول بی بی جاں بحق ہو گئے تھے۔