بیجنگ‘وائلڈ لائف پارک میں شیر نے ایک عورت کو ہلاک دوسری کو زخمی کردیا

بدقسمت خاتون گاڑی سے اتر کر کھڑی تھی کہ شیر اچانک حملہ آور ہوگیا

اتوار 24 جولائی 2016 20:03

بیجنگ‘وائلڈ لائف پارک میں شیر نے ایک عورت کو ہلاک دوسری کو زخمی کردیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں ٹائیگروں نے ایک عورت کواس وقت ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے اتریں۔پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں ایک عورت کو اپنی کھڑی گاڑی سے اتر کر کھڑا دکھایا گیا ہے،اسی اثناء میں ٹائیگروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلی دوسرے ٹائیگر اس پر حملہ آور ہوا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔چند میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث ایک عورت گاڑی سے باہر نکل آئی۔ان خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں لوگوں کو اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت ہے لیکن ان کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک رینجرز چند ہی سیکنڈوں میں اس جگہ پہنچ گئے لیکن وہ عورت کو بچانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :