Live Updates

چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،چین کو اقوام عالم میں پذیرائی کا کریڈٹ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کو جاتا ،چین کی قیادت نے پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنما کے عشائیہ سے خطاب

اتوار 24 جولائی 2016 19:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،چین کو اقوام عالم میں پذیرائی کا کریڈٹ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کو جاتا ،چین کی قیادت نے پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اتوارکو دورہ چین کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے رہنماء وزیر زینگ ژیاؤ سانگ نے عشائیہ دیا اس موقع پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہ کہ چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔

اقوام عالم میں چین کی پذیرائی کا سہرا کمیونسٹ پارٹی کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن اور کمیونسٹ پارٹی میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں ۔ ہماری سیاسی جماعتیں بھی کمیونسٹ پارٹی سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں ۔اس موقع پر رہنما کمیونسٹ پارٹی آف چائنا زینگ ژیاؤ سانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں شہباز شریف کا کردار قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں شہباز شریف کی عوامی خدمت کے وژن کو پسند کیا جاتا ہے اور چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات