سرینگر مظفر آباد بس سروس2ہفتے معطل رہنے کے بعد (کل) دوبارہ بحال ہوجائے گی

اتوار 24 جولائی 2016 19:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) سرینگر مظفر آباد بس سروس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث 2ہفتے معطل رہنے کے بعد (کل ) پیر کو دوبارہ بحال ہوجائے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر مظفر آباد بس سروس جسے امن کاروان بھی کہا جاتا ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث 2ہفتے معطل رہنے کے بعد (کل ) پیر کو دوبارہ بحال ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ذریعے کنٹرول لائن کے پار سفر کرنے والے مسافروں کو صبح 3بجے ایس آر ٹی سی یارڈ میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔سرینگر مظفر آباد بس سروس 8جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے باعث معطل کردی گئی تھی ۔نئی دہلی اور اسلام آبادکے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر بس سروس کا آغاز اپریل 2005میں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 8جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے ہاتھوں 50سے زائد کشمیر شہید اورسینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :