ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے درست سمت بڑھ رہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب مشترکہ بصیرت سے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو پرفیکٹ بنا دیں گے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

اتوار 24 جولائی 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے درست سمت بڑھ رہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب مشترکہ بصیرت سے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو پرفیکٹ بنا دیں گے - ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے اجتماعی کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے- انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے تسلسل کے ساتھ مثبت اقدامات اٹھا کر منزل کی جانب بڑھنا ہے - شعبہ صحت کی بہتری کے لئے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا-انہوں نے کہا کہ طبی آلات کے چالو حالت میں رکھنے کے حوالے سے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے -ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی- اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے گا اور اس ضمن میں سرکاری میڈیکل کالجوں کے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے لئے مراعات کا جائزہ لیا جائے گا-مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے-ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں-دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے -تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مریضوں کومعیاری علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے اورہسپتالوں میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے-ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور خریداری کا نیا فول پروف پلان مرتب کر لیا گیا ہے - الیکٹرانک میڈیسن ریکارڈ سسٹم کو جلد تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے - معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :