چنگ چی رکشے کو ٹکر مارنے والے ڈمپر کا اورنج لائن منصوبے سے کوئی تعلق نہیں،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اتوار 24 جولائی 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ محمود بوٹی دراوغہ والا کے قریب چنگ چی رکشے کو ٹکر مارنے والے ڈمپر کا اورنج لائن منصوبے سے کوئی تعلق نہیں - رمضان اینڈ کمپنی کا ڈمپر نمبر ٹی کے جی 806 دو موریہ پل کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے مٹی نکال کر ڈمپ کرنے کے لئے استعمال ہو رہا تھا‘ اس کا میٹرو ٹرین منصوبے سے ہر گز کوئی تعلق نہیں-اس حادثے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے -حادثے میں قیمی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے -

متعلقہ عنوان :