فیصل آباد،سی آئی اے پو لیس کی کار وا ئی، دہشت گردی ،بھتہ خوری اور متعدد واردا توں میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 24 جولائی 2016 17:44

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) سی آئی اے پو لیس کی کار وا ئی دیشت گردی بھتہ خوری اور متعدد واردا توں میں ملوث ملزم گرفتار تفصیلات کے مطا بق سی آئی اے پو لیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھتہ خوری ،دہشت گردی اور ڈیکتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پو لیس کو مطلوب ملزم شعبان خیر والہ بنگلہ کے ایک مکان میں چھپا ہوا ہے سی آئی اے پو لیس نے اچا نک چھا پہ مار کر ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا پو لیس ذرائع کے مطا بق ملزم کا تعلق ایک کا لعدم مذہبی تنظیم سے ہے پو لیس بڑ ے انکشاف کی توقع کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :