آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کا 3 لاکھ 83 ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ غلط نکلا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 17:20

آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کا 3 لاکھ 83 ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ غلط ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹوں کے حصول کے حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے دعوے غلط نکلے، پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو ماموں بنانے کی کوشش پکڑی گئی، آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کو تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ ملنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق تحریک انصاف کو دو لاکھ دس ہزار آٹھ سو ستائیس ووٹ ملے۔ مسلم لیگ نواز کو کل سات لاکھ انتالیس ہزار ایک سو پچاسی ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخاب میں تین لاکھ باون ہزار چھ سو بیاسی ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج اور نعیم الحق کے گزشتہ روز کے ٹویٹ میں واضح تضاد سامنے آ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز ووٹوں کے لحاظ سے پہلے، پیپلز پارٹی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر آئی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جس کے بعد کئے گئے ٹویٹ میں تین لاکھ تراسی ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ کر کے یہ پیغام دیا گیا کہ پی ٹی آئی ووٹوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :