کراچی پولیس چیف نے امجد صابری قتل کیس میں مجرموں کی گرفتاری کی تردید کردی

تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، ایسی خبروں سے تفتیش خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مشتاق مہر

اتوار 24 جولائی 2016 16:58

کراچی پولیس چیف نے امجد صابری قتل کیس میں مجرموں کی گرفتاری کی تردید ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) چیف کراچی پولیس مشتاق مہر نے قوال امجد صابری قتل کیس میں مجرموں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس خبروں سے تفتیش خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی،ایسی خبروں سے تفتیش کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مشتاق مہر نے کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں ملوث کسی ملزم کی تصویر پولیس نے جاری نہیں کی،امجد صابری کیس میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا تھا تاہم ثبوت نہ ملنے پر ان افراد کو رہا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس ہے کسی بھی خبر سے تفتیش متاثر ہوسکتی ہے