لاہور وزیر اعظم کا پانی میں بجلی کے تار گر نے کے باعث دو افراد کی ہلاکت پرغفلت برتنے پر حکام پر شدید برہمی کا اظہار

مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا نواز شریف

اتوار 24 جولائی 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پانی میں بجلی کے تار گر نے کے باعث دو افراد کی ہلاکت پرغفلت برتنے پر حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت برتنے والے ذمہ داروں کی فوری نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مون سون بارشوں کے باعث کھڑا ہونے والے پانی میں بجلی کے تار گر گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پانی میں بجلی کے تار گر نے کے باعث دو افراد کی ہلاکت پرغفلت برتنے پر حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ غفلت برتنے والے ذمہ داروں کی فوری نشاندہی کی جائے وزیر اعظم نے کہاکہ مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا