آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون گا؟پانچ نام نواز شریف کو ارسال،راجہ فاروق حیدر مضبوط امیدوار

مشتاق منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی،طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کا نام بھی وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل

اتوار 24 جولائی 2016 15:52

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون گا؟پانچ نام نواز شریف کو ارسال،راجہ فاروق ..

رولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے پانچ ناموں کا پینل میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا گیا زرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر مشتاق منہاس ڈاکٹر نجیب نقی ، طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کے نام نئے وزیر اعظم کے لیے نواز شریف کو ارسا ل کیے گئے ہیں نواز شریف رفقاء سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام کو حتمی شکل دیں گے راجہ ظفر الحق راجہ فاروق حیدر کی ڈاکٹر آصف کرمانی مشتاق منہاس کی غلام دستگیر خان ڈاکٹر نجیب نقی کی برجیس طاہر ، طارق فاروق کی اور اسحاق ڈار شاہ غلام قادر کے سفارشی ہیں اصولی طور پر راجہ فاروق حیدر بطور پارٹی وزیر اعظم بننے کے لیے ٹاپ آف لسٹ ہیں