تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کیخلاف نیب میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

آج نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج اور پھر پٹیشن دائر کرینگے ،نعیم الحق

اتوار 24 جولائی 2016 15:50

تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کیخلاف نیب میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں باضابطہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مرکزی قائدین آج نیب میں پٹیشن دائر کریں گے۔ ماہرین قانون کو پتیشن کی تیاری کے لئے ہدایات جاری رک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں آج باضابطہ طور پر پٹیشن دائر کرے گی۔ تحریک انصاف آج نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج بھی کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اگر حکومت نے اشتعال انگیزی کی تو نتائج کی ذمہ دار خود ہو گی۔ پر امن احتجاج کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی مذمت کریں گے۔