Live Updates

عمران خان کی پاک ترک سکولوں کی ممکنہ بندش کی شدید مذمت

شرح خواندگی پہلے ہی کم ہے ، اس اقدام سے مزید اضافہ ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف

اتوار 24 جولائی 2016 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے سے ہی شرح خواندگی کی انتہائی کم ہے پاک ترک اسکولوں کی بندش پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوطی سے ترک جمہوریت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے پاکستان میں گولن کے تمام ادارے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات