وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا نے سٹینفورڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 24 جولائی 2016 15:12

سٹینفورڈ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا نے ڈبلیو ٹی اے سٹینفورڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

سٹینفورڈمیں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ امریکا کی وینس ولیمز نے ہم وطن حریف ایلیسن رسکی کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے سیکنڈ سیڈڈ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔

متعلقہ عنوان :