یانینا وکمائر اور لارن ڈیوس واشنگٹن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 24 جولائی 2016 15:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) یانینا وکمائراور لارن ڈیوس نے واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کی یانینا وکمائر نے قزاخستان کی جولیا پٹنتسیوا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے لارن ڈیوس نے ہم وطن حریف جیسیکا پیگولا کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :