گیل مونفس اور ایوو کرلووچ سٹی اوپن کے فائنل میں داخل

اتوار 24 جولائی 2016 15:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) گیل مونفس اور ایوو کرلووچ نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ فرانس کے گیل مونفس نے جرمنی کے الیگزینڈر زریو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-0 رہا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کے ایوو کرلووچ نے امریکا کے سٹیو جونسن کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔