Live Updates

عمران خان نے پاکستان میں ترک نجی سکولوں کی ممکنہ بندش کی مخالفت کردی

ملک میں شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراسکولوں کی بندش سے اس میں مزید کمی آئے گی، عمران خان

اتوار 24 جولائی 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش سے پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی آئے گی لہذا اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراگر ان اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا تو یہ عمل ملک میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی جس کے ترک حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں اور پاکستان میں گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :