Live Updates

آزاد کشمیرانتخابات میں شکست:عمران خان کو کارکنوں نے پارٹی قائدین کیخلاف ای میل کردی

ای میل میں کہا گیاہے کہ آزاد کشمیر کےنتائج عمران خان اور جہانگیر ترین کی آنکھیں کھولنےکیلیےکافی ہیں،ای میل پارٹی کی پالیسی کونسل کے کوآرڈینیٹر یاسر فیاض نے کی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جولائی 2016 14:30

آزاد کشمیرانتخابات میں شکست:عمران خان کو کارکنوں نے پارٹی قائدین کیخلاف ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کارکنوں نے جہانگیر ترین اوربیرسٹر سلطان کیخلاف ای میل کردی۔ای میل پارٹی کی پالیسی کونسل کے کوآرڈینیٹر یاسر فیاض نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ای میل میں کہا گیاہے کہ آزاد کشمیر کےنتائج عمران خان اور جہانگیر ترین کی آنکھیں کھولنےکیلیےکافی ہیں۔بیرسٹرسلطان محمود کا چناؤ بھی پارٹی کے لیے غلط تھا، یاسر فیاض کی ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کے امیدواروں کاچناؤجہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نےکیا۔پنڈی کی سیٹ بھی جہانگیر ترین کی وجہ سےہارے ہیں۔ای میل میل میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان پر بھی طنز کے تیر چلائے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات