لاہور نشتر کالونی میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت2 افراد ہلاک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جولائی 2016 14:07

لاہور نشتر کالونی میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت2 افراد ہلاک

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی2016ء) :نشتر کالونی میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی کی سڑک پر بارش کا پانی جمع تھا۔کہ بجلی کے تار پانی میں گر گیا۔جس سے پانی میں کرنٹ آگیا۔کرنٹ والے پانی سے گزرنے والے2 راہگیر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے بارش کے پانی میں سے گزرتے ہوئے راہگیروں‌کو کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔بجلی کے تار پانی گرنے کے باعث شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اہل علاقہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار واپڈا کو ٹھہرایا ہے اور واپڈا ایلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :