ترکی ،ناکام بغاوت کے بعد باغیوں کیخلاف فوجی اقدامات جاری

فوجی باغی وردی میں ملبوس دہشتگرد ہیں، ہر وہ شخص جو جمہوریت پر شب خون مارنے میں شریک ہے وہ ریاست کے سامنے جوابدہ ہے چاہے وہ فوجی ہو یا عدلیہ کا جج،ترک صدررجب طیب اردوگان کا خطاب

اتوار 24 جولائی 2016 13:38

ترکی ،ناکام بغاوت کے بعد باغیوں کیخلاف فوجی اقدامات جاری

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء ) ترک صدررجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو جمہوریت پر شب خون مارنے میں شریک ہے وہ ریاست کے سامنے جوابدہ ہے چاہے وہ فوجی ہو یا عدلیہ کا جج، بغاوت کرنے والے فوجی، وردی میں ملبوس دہشت گرد ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹی وی سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ اب تک 13ہزار165 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جن میں فوجی اہلکار اور عدلیہ کے ججز بھی شامل ہیں،جو بغاوت میں شریک تھے۔

اردوان نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد گرفتار افراد کی نظر بندی کی مدت 4 دن سے ایک ماہ کردی گئی ہے، ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ روابط ہیں ان کو فارغ کردیا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 934 اسکول، 109 طالب علم ڈورمیٹری، 15 یونیورسٹیز، 104 فاونڈیشنز، 35 صحت کے ادارے، 1ہزار 125 خیراتی تنظیموں اور 19 یونینوں کو بند کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :