اردو ہماری یکجہتی کی علامت ہے،ترویج کیلئے کوششیں جاری ہیں۔عرفان صدیقی

تمام وزارتوں کی ویب سائٹس اردو زبان میں منتقل کی جارہی ہیں،نفاذ اردو کیلئے بیوروکریسی سے تعاون نہیں ملا،عدالتوں کی کاروائی انگریزی میں ہورہی ہے،پبلک سروس کمیشن سے بھی اردو میں امتحان لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم کا سیمینار سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جولائی 2016 12:33

اردو ہماری یکجہتی کی علامت ہے،ترویج کیلئے کوششیں جاری ہیں۔عرفان صدیقی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی2016ء) :وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں کی ویب سائٹس اردو زبان میں منتقل کی جارہی ہیں،وزارتوں کا کام اردو زبان میں منتقل کرنے کیلئے 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،نفاذ اردو سے متعلق وزیراعظم کو رپورٹ دینی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری یکجہتی کی علامت ہے اس کی ترویج کیلئے کوششیں جاری ہیں۔نفاذ اردو کیلئے بیوروکریسی سے تعاون نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی کاروائی انگریزی میں ہورہی ہے۔تاہم پبلک سروس کمیشن سے بھی اردو میں امتحان لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :