Live Updates

عمران خان کا پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر ردعمل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 11:57

عمران خان کا پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر ردعمل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) عمران خان نے پاکستان میں موجود پاک ترک سکولوں‌کی ممکنہ بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی شرح خواندگی انتہائی کم ہے۔پاک ترک اسکولوں کی بندش شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ترک حکومت نے پاکستان سے فتح اللہ گولن کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گولن کے زیر انتظام 21 اسکولز،ایک رومی فورم اور ایک انٹیلیکچوئل اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ پلیٹ فارم چلایا جارہا ہے جبکہ وہ کئی کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔فتح اللہ گولن کی تنظیمیں اور کاروبار پاکستان میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :