افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملہ، لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاع

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 11:28

افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملہ، لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت ..

ننگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) افغان صوبے ننگرہار میں ڈرون حملہ میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈرون حملہ 22 جولائی کی شب خودی خولہ کے علاقہ میں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں منگل باغ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ لشکر اسلام نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت 2 کروڑ مقرر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :