اورنج لائن منصوبے کر کام کرنے والی کرین رکشہ اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ،4 افراد جاں بحق،3زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 09:18

اورنج لائن منصوبے کر کام کرنے والی کرین رکشہ اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء)لاہور کے علاقہ دروغہ والا میں اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والی کرین نے رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے ۔حادثے کے بعد کرین ڈرائیور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج لائن منصوبہ مزید تین زندگیاں نگل گیا اور آج علل صبح کرین نے مزید تین افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ، کرین منصوبے کی تعمیر پر کام کر رہی تھی کہ بے قابو ہو کر پاس گزرتے رکشے اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ۔

حادثے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے تین کی شناخت امجد ، عامر اور نعمان کے ناموں سے ہو ئی ہے تاہم ایک نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ کرین کی ٹکر سے زخمی 3افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کرین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کیلئے پویس نے کوشش شروع کر دی ہے ۔