بھارت نے 24 گھنٹوں میں 5کروڑ درخت لگا دئیے۔ایک دن میں‌زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ پہلے پاکستان کے پاس تھا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 جولائی 2016 02:42

بھارت نے 24 گھنٹوں میں 5کروڑ درخت لگا دئیے۔ایک دن میں‌زیادہ درخت لگانے ..

بھارتی حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ بھارت کے 12 فیصد حصے پر دوبارہ جنگلات لگائے گی،جس کے لیے 6.2ارب ڈالر بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اس مہم کے پہلے حصے میں صرف 24 گھنٹوں میں تقریبا 5کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں 8 لاکھ سے زیادہ افراد نے 24 گھنٹوں میں 80 مختلف اقسام کے 4کروڑ 93لاکھ درخت لگائے۔

(جاری ہے)

یہ تمام درخت مقامی نرسریوں سے حاصل کیے گئے تھے۔
یاد رہے اس سے پہلے ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا، جہاں صرف 300افراد کی ایک ٹیم نے 22 جون 2013 کو مینگروو کے 847,275 درخت لگائے تھے۔ محکمہ جنگلات سندھ نے یہ تمام درخت کھاروچھان، ضلع ٹھٹھہ میں لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :