دوسراٹیسٹ،انگلینڈ کی گرفت مضبوط،پاکستان میزبان ٹیم 589رنزکے جواب میں57پرچاروکٹیں گنوابیٹھا

دوسرے روز جو روٹ254رنزکی شانداراننگزکے ساتھ کھیل پرچھائے رہے،ووکس اوربیرسٹو کی نصف سنچریاں وہاب ریاض نے تین،عامراورراحت نے دو،دو جبکہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی حفیظ18،اظہر اوریونس ایک ،ایک جبکہ راحت صرف چاررنزبناکرآؤٹ،کرس ووکس تین وکٹیں لے گئے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کومزید532رنزکی ضرورت ،شان مسعود30اورمصباح ایک رن بناکرکریزپرموجودہیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:55

دوسراٹیسٹ،انگلینڈ کی گرفت مضبوط،پاکستان میزبان ٹیم 589رنزکے جواب میں57پرچاروکٹیں ..

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزانگلینڈنے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 589 رنزآٹھ کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکردی،دوسرے روز جو روٹ254رنزکی شانداراننگزکے ساتھ کھیل پرچھائے رہے،ووکس اوربیرسٹو نے بھی نصف سنچریاں سکورکرکے ٹیم کوبڑامجموعہ بنانے میں مدددی،وہاب ریاض نے تین،عامراورراحت نے دو،دو جبکہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ،پاکستان کی57رنزپرچاروکٹیں گرگئیں اسے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید532رنزکی ضرورت ہے،کرس ووکس نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،وپنرشان مسعود30اورکپتان مصباح الحق ایک رن بناکرکریزپرموجودہیں۔

دوسرے روز انگلینڈ نے چار وکٹیں گنوا کر اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 270 رنز کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

جو ئے روٹ 254، کرس ووکس 58، جونی بیرسٹو 58 اور بین سٹوکس 38 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے کامیاب بولر رہے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ کی اور 29 اووروں میں 89 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

لارڈز کے میدان میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ اس اننگز میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکے اور54 اووروں میں 214 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو دوسرے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب نائٹ واچ مین کرس ووکس جو روٹ کے ساتھ سو سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ کرس ووکس کا انفرادی سکور 58 رنز تھا۔پاکستان کو دوسرے روز کی دوسری کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے بین سٹوکس کو آوٴٹ کیا۔

امپائر نے پہلے ان کو ناٹ آوٴٹ دیا لیکن پاکستان نے ریفرل لیا جس کے نتیجے میں ان کو کیچ آوٴٹ قرار دیا گیا۔بین سٹوکس نے 34 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے کپتان نے589رنزپراننگزڈیکلیئرکرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا ہے۔ پاکستان کو پہلا نقصان 13ویں اوور میں ہوا جب محمد حفیظ 18 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔اظہرعلی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے اور صرف ایک رن بناکرووکس کی گیندپراسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

یونس خان بھی صرف ایک رن بناسکے ،انہیں بین سٹوکس نے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔نائٹ واچ میچ کے طورپرآنیوالے راحت علی بھی صرف چار رنزبناکرپویلین لوٹ گئے وہ ووکس کی گیندپربیلنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے روزکے کھیل کے اختتام پرپاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر57رنزبنائے تھے اور اوپنرشان مسعود30اورکپتان ایک رن بناکرکریزپرموجودتھے پاکستان کوبرتری ختم کرنے کیلئے مزید532رنزکی ضرورت ہے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے تین جبکہ بین اسٹوکس نے ا یک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :