حیدرآ باد : ریلوے سٹیشن پر جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کا انکشاف

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ریلوے سٹیشن حیدرآباد میں جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تعمیرات میں استعمال ہونے والی ناقص سیمنٹ اور دیگر سامان کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں پڑناشروع ہوگئیں، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 کو اونچا کرنے کے لئے جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پلیٹ فارم کو اونچا کرنے کے لئے استعمال کی گئی ناقص سیمنٹ اور دیگر میٹریل نے کام ختم ہونے سے پہلے ہی اثرات دکھانے شروع کردیئے ہیں، تعمیراتی کام میں جابجا دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں اور ٹوٹ پھوٹ بھی واضح نظر آرہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیراتی کام کرائے جاتے ہیں لیکن ناقص میٹریل کے استعمال سے وہ کچھہ عرصے بعد ہی خستہ حالی کا شکار ہوجاتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے ناقص تعمیراتی کام کا فوری نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :