ر نگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے، مصطفی کمال

حیدر آباداورسندھ میں پاک سرزمین پارٹی کا پیغام محبت تیزی سے پھیل رہا ہے، آرگنائزنگ کمیٹی حیدرآباد

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان ہاوٴس کراچی میں آرگنائزنگ کمیٹی حیدرآبادکے وفد نے چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال سے ملاقات کی،وفد نے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اور پارٹی رہنماوٴں کی کا وشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں آپ کا فلسفہ، ہم توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں وقت کی اہم ضرورت بنا گیا ہے ، حیدر آباد اورپورے سندھ میں آپ کا پیغام محبت تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگوں میں بہت مقبول ہورہاہے ، آپکے سچ کا آئینہ دیکھنے والے حیدر آباد کے با ضمیر نوجوان آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سچائی کی راہ میں آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید مصطفی کمال نے کہا کہ ر نگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے، جھوٹ فریب اور منافقت پر پارٹی نہیں چل سکتی اور لوگوں کو زبردستی اپنے جھنڈے کے نیچے نہیں جمع کیا جاسکتا ہم اس قوم کی فلاح کا پیکج لے کر آئے ہیں مرنے کے بعد ہمیں اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں،ہم محبتوں کے سوداگر ہیں نفرتوں کو ختم کرنے آئے ہیں اور مخالفین کو بھی اپنا پیغام محبت پہنچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :