میری دلی تمنا ہے کہ چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے مسئلہ پر ہمارا کوئی تصفیئہ ہوجائے ،صدر فلپائن

ثالثی ٹربیونل کی رولنگ کے باوجود تصفیئہ ہونے کی صورت میں فلپائن چین سے کہیں زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے، ہم نے ملک بھر میں صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے بعد ہماری آسان مارکیٹ چین ہوگا،اس کے پاس سرمایہ ہے امریکہ کے پاس نہیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:46

میری دلی تمنا ہے کہ چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے مسئلہ پر ہمارا کوئی ..

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹر ٹی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اگر بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں ثالثی ٹربیونل کیحالیہ رولنگ کے باوجود اگر چین اور فلپائن کے درمیان کوئی تصفئیہ طے پا جاتا ہے تو فلپائن چین سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتا ہے،گذشتہ روز جنوبی صوبہ مگیون ڈاناؤ میں بجلی کا معائنہ کرنے کے دوران ڈوٹرٹی نے کہا کہ وہ دعا کر رہے ہیں کہ چین کے ساتھ فلپائن یہ مسئلہ حل کرسکے،انہوں نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں ثالثی فیصلے کے باوجود ان کے ساتھ تصفیئہ کرسکتے ہیں تو ہم زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے چین کے ساتھ تصفیئہ کے تنازع کی وجوہ کے حوالے سے اپنی حکومت کے ملک بھر میں اقتصادی زون قائم کرنے کاارادے کا حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہر کہیں صنعتی زون قائم کرنے کا ارادہ ہے تو پھر ہماری آسان مارکیٹ چین ہوگی چین کے پاس رقم ہے امریکہ کے پاس نہیں،لہذا میں دعا کرتاہوں کہ ہم اپنے اس بنیادی مسئلہ کے بارے میں کوئی تصفیئہ کرسکیں،ڈوٹرٹی نے ماہ رواں کے اوائل میں دی جانے والی رولنگ جس میں بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی تنازع میں چین کی حمایت کی گئی ہے کہ بعد چین کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے سابق صدر فڈل راموس کو اپنا خصوصی ایلچی بننے کو کہا ہے،ڈوٹرٹی نے اس تقریب میں کہا کہ اگر راموس ان کا خصوصی ایلچی بننے کی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے تو وہ سابق سیکرٹری داخلہ و بلدیات رافیل الونن سوئم کو منتخب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :