معلومات تک رسائی کا بل جلدہی وفاقی کابینہ میں منظوری کے بعداسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا، سیکریٹری اطلاعات سیدعمران گردیزی

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) معلومات تک رسائی کے حق پرمؤثر قانون سازی وفاقی سطح پرآخری مراحل میں ہے جسے جلدہی وفاقی کابینہ میں منظوری کے بعداسمبلی میں پیش کردیاجائے گا۔یہ اعلان وفاقی سیکریٹری اطلاعات سیدعمران گردیزی نے کونسل آف پاکستان پیپرایڈیٹرزسی پی این ای کی جانب سے دی گئی ایک تقریب میں کیا۔اس وتقریب میں ان کی اہیلہ اورہالینڈکیلئے نامزدسفیرعفت عمران گردیزی نے بھی شرکت کی۔

عمران گردیزی نے آزادی صحافت کیلئے اخبارات،صحافیوں اورایڈیٹروں کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے صحافیوں نے جمہوریت اورآزادی صحافت کیلئے تمام آمرانہ ادوارمیں مشکل ترین صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیاادارے اورصحافتی اقدارگزشتہ ادوارکے مقابلے میں انتہائی بہتراورذمہ دارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے ضمن میں پاکستانی عوام اورمیڈیااشتعال انگیزی سے گریزکرتے ہوئے پرامن طورپرمئوثر احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اخبارات اورپرنٹ میڈیاکی اثرپذیری ایک مسلمہ حقیقت ہے۔آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دورمیں پرنٹ میڈیاکاانتہائی مئوثرکردارآئندہ بھی مسلمہ رہے گا۔انہو ں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑاچیلنج ہے اس ضمن میں حکومت پاکستان مختلف اقدامات اٹھارہی ہے اس سلسلے میں میڈیاکوبھی حکومت کے ساتھ عوامی آگاہی کیلئے مہم شروع کرناہوگی۔

انہوں نے اعلان کیاکہ سی پی این ای اورحکومت پاکستان کے اشتراک سے بین الاقوامی رائے عامہ کیلئے میڈیاوفودبنائے جائیں گے تاکہ عالمی رائے عامہ میں پاکستان کی مثبت معنوں میں تشخص مزیدمضبوط اور مستحکم ہوسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہالینڈکیلئے بحثییت سفیرمیری نامزدگی میرے لئے ایک اعزازہے میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کومضبوط بنانے کے ساتھ پاکستان کے بہترین امیج کومزیدبہتربنانے کی کوشش کروں گی ۔قبل ازیں سیکریٹری جنرل اعجازالحق نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ عمران گردیزی نے تمام میڈیاکیلئے انتہائی گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔تقریب سے نائب صدرسی پی این ای عامرمحموداورفنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیونے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :