Live Updates

عمران خان کا قوم کو (پرسوں) کر پشن کے خاتمے کا فارمولا دینے اور7اگست سے ’’تحر یک احتساب ‘‘شروع کرنے کا اعلا ن

سڑکوں پرآنے کے معاملے پر اپوزیشن کا اپنا اپنا فیصلہ ، پار لیمنٹ میں اکھٹے رہیں گے ،دھرنے آخری آپشن ہونگے ،اﷲ نہ کرے کہ نوبت یہاں تک پہنچے ،وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں چاہتے ،نواز شریف خود کو قانون کے نیچے لیکر آئیں‘جب بھی احتساب کی بات کی جائے کر پٹ حکمران ’’جمہو ریت خطرے میں ‘‘کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں‘نوازشر یف کیخلاف نیب میں کرپشن کے12کیس ہیں ، نیب نے منی لانڈرنگ کے اعتراف کے باوجود اسحاق ڈار کو کیسے کلیئر کر دیا ‘نیب کر پٹ افراد کے خلاف کارروائی کی بجائے سیاسی لوگوں کو انتقامی کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ملک میں کر پشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ،جتنے ملکی حالات خراب آج ہیں ماضی میں کبھی ایسے نہیں دیکھا ‘ خبیر پختونخوا کو کر پشن سے پاک صوبہ بنائیں گے، متحدہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کیلئے ٹی اوآرزپر وقت دیا مگر حکومت ڈر رہی ہے پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 25جولائی کو کر پشن کے خاتمے کا فارمولاقوم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف کیخلاف نیب میں کرپشن کے12کیس ہیں اور نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا ہے ‘7اگست سے ’’تحر یک احتساب ‘‘شروع کی جائیگی اوردھر نے آخری آپشن ہوں گے اﷲ نہ کر ے نوبت وہاں تک آئے ‘ہم وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں بلکہ چاہتے ہیں وہ خود کو قانون کے نیچے لیکر آئے ‘ سڑکوں پرآنے کے معاملے پر اپوزیشن کا اپنا اپنا فیصلہ جبکہ پار لیمنٹ میں ہم اکھٹے رہیں گے‘جب بھی احتساب کی بات کی جائے کر پٹ حکمران ’’جمہو ریت خطرے میں ‘‘کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ‘نیب بتائے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو منی لانڈرنگ کے اعتراف کے باوجو دکیسے کلیئر کر دیا؟ ‘نیب نے کر پشن کرنیوالوں کیخلاف کچھ نہیں کیابلکہ وہ سیاسی لوگوں کو انتقامی کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ملک میں کر پشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں جتنے ملکی حالات خراب آج ہیں ماضی میں کبھی ایسے نہیں دیکھا ‘(ن) لیگ کر پشن الیکشن میں کامیابی کیلئے کرتی ہے کیونکہ وہ پیسے کے ذریعے سب کچھ خر یدتے ہیں ‘ہم خبیر پختونخواہ کو کر پشن کے خاتمے کے حوالے سے مثالی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف نے نہیں22سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کی بات کی مگر حکمرانوں نے دھاندلی کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں اور آج حکمرانوں نے نیب ‘الیکشن کمیشن ‘ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میں نوازشر یف اور انکے خاندان پر4ملین ڈالر کی کر پشن کا انکشاف کیا مگر نوازشر یف یا انکی جماعت آج تک انکے خلاف کسی عدالت میں کوئی کیس نہیں کیونکہ انکی کر پشن کی تمام باتیں درست ہے اور آف شور کمپنیوں کیلئے بھی نوازشر یف اور انکا خاندان ملک سے قانونی طریقے سے اور کر پشن کا پیسہ لیکر گئے ہیں جب میں نے وہاں سے پیسہ کمایا اور آف شور کمپنی بنائی اوروہ پیسہ پھر پاکستان لیکر آیا ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن حکومت کا پانامہ لیکس کیلئے ٹی اوآرز کے معاملے پر وقت دیا مگر حکومت ڈر رہی ہے کیونکہ جب پانامہ لیکس میں شفاف تحقیقات ہوگی تو نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن قوم کے سامنے آجائیگی اور یہ سب پکڑ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیب کے سامنے اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ نیب کو وجود میں آئے16سال سے زائد کاعرصہ ہو چکا ہے مگر نیب بڑے چوروں کو پکڑ نے کی بجائے حکومت مخالف سیاسی لوگوں کو ہی انتقام کا نشانہ بناتی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کیخلاف بھی نیب میں کرپشن کے12کیس موجود ہے اور نیب والے خود کہتے ہیں ملک میں 12ارب روزانہ کی کر پشن ہو رہی ہے اور میں سوموار کے روز بتاؤں گا کہ ملک سے کر پشن کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کسی ایک جماعت یا حکومت نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایماندار لوگوں کو بنانا چاہیے اگر حکومت نے متنازعہ لوگوں کو بنایا تو ملک اور جمہو ریت کو نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غر بت ‘مہنگائی اور صحت اور تعلیم کی عدم سہولتوں کی وجہ کر پشن ہے اور پوری قوم سمجھ چکی ہے کہ کر پشن ہی تمام مسائل کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 7اگست سے ’’تحر یک احتساب ‘‘شروع کی جائیگی اوردھر نے آخری آپشن ہوں گے اور پہلے مر حلے میں وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کر یں گے اور تحر یک انصاف کی حکومت مخالف تحر یک سے جمہو ریت کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر 7اگست سے شروع ہونیوالی تحر یک میں پہلے مر حلے میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے اور ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد سپر یم کورٹ جانے پر بھی غور کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کا ووٹ (ن) لیگ سے کہیں زیادہ ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں شکست ہوئی ہے اس لیے میں نے (ن) لیگ کو مبارکباد دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات