نیپرا کو بجلی 2روپے 33پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے جون میں 2.33روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے ،15ارب واپس کئے جائینگے

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 2روپے 33پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دیدی ۔ سی پی پی اے نے جون کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے جون میں 2.33روپے فی یونٹ اضافی وصول کئے ۔ نیپرا منظوری کے بعد صارفین کو 15ارب روپے واپس دئیے جائیں گے۔ نیپرا کے مطابق جون میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4.48روپے فی یونٹ رہی تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 6.82روپے فی یونٹ وصول کئے ۔ سی پی پی اے درخواست کی منظوری 28جولائی کو دی جائے گی ۔