Live Updates

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو کل بنی گالہ طلب کر لیا ،ناراض ارکان کا معاملہ زیر بحث آئے گا

سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی ناراض اراکین سے رابطہ کر لیا،اختلافات میڈیا میں نہ لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش‘ ذرائع

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک کو کل ( اتوار) کو بنی گالہ طلب کر لیا ،عمران خان کی ہدایت پرسیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی ناراض اراکین سے رابطہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پارٹی سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں انہیں ناراض ارکان بارے بریفنگ دیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے بھی خیبر پختوانخواہ کے ناراض ارکان سے رابطہ کر لیا ہے اور انہیں اختلافات میڈیا پر نہ لانے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ہے ۔جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ناراض اراکین کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات